Posts

 آرمی چیف سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات ،افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال 

Image
  راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آ ف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں مخلص ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر افغان صورت حال اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ طویل کثیر الجہتی تعلقات کاخواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں قیام امن کے لیے تمام شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔ پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبہ ، فرخ حبیب نے مخالفین کے منہ بند کردیئے

’میرے ساتھ زیادتی کرنیوالا شخص بھی وہیں موجود تھا‘ عورت مارچ میں جانیوالی لڑکی کا صبر جواب دے گیا

Image
 لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) گزشتہ روز پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایاگیا اور اس موقع پر پاکستان میں خواتین کی ریلیاں بھی نکالی گئیں لیکن مبینہ طورپر ایسی ہی ریلی میں شرکت کرنیوالی ایک لڑکی کا صبر جواب دے گیا جس نے دعویٰ کیا کہ ’غصے میں مارچ چھوڑ کر آرہی ہوں، مجھ سے زیادتی کرنیوالا شخص بھی وہیں موجود تھا، میں پرجوش نہیں اور نہ ہی اب حوصلہ ہے ، میں تھک گئی ہوں‘۔ اس ٹوئیٹ کے بعد شاید لوگوں کی طرف سے طرح طرح کے تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا جس پر صارف نے دوبارہ لکھا کہ مجھے لوگوں کی نصیحتوں اور مشوروں کی ضرورت نہیں کہ اس شخص کیساتھ کیسے نمٹوں ، کچھ بنیادی باتیں سیکھیں کہ متاثرین کیساتھ گفتگو کیسے کی جاتی ہے

مریم اورنگزیب کو لات، مصدق ملک کو تھپڑ مار کر شاہد خاقان عباسی سے مار کھانے والا ایک ہی شخص نکلا

Image
 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کے اعتماد کے ووٹ کے دوران ایوان کے باہر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں سے بدسلوکی کی۔ اب یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ لیگی رہنماؤں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والا ایک ہی شخص تھا۔ نجی ٹی وی سے وابستہ صحافی مدثر سعید نے مریم اورنگزیب کو لات ، مصدق ملک کو تھپڑ مارنے کے بعد شاہد خاقان عباسی سے مار کھانے والے شخص کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان کے مطابق تینوں کے ساتھ نظر آنے والا ایک ہی شخص ہے۔ مریم اورنگزیب اور مصدق ملک پر حملہ کرنے والا شخص لیگی  رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کے گاؤں کا نکل آیا، تہلکہ خیز دعویٰ

گھوٹکی : اوباڑو میں ڈی ایس پی دفتر کے قریب دھماکا،4 بچے زخمی

Image
 گھوٹکی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اوباڑہ میں ڈی ایس پی دفتر کے قریب دھماکے میں 4 بچے زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق پولیس کاکہناہے کہ بچے ڈبے سے کھیل رہے تھے کہ دھماکاہوگیا،جس پربم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کرلیاگیااور زخمی بچوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔تحصیل ہسپتال اوباڑہ میں ڈاکٹر موجود نہ ہونے پر شہری مشتعل ہو گئے،مشتعل شہریوں کی تحصیل ہسپتال اوباڑو میں توڑ پھوڑبھی کی۔

کراچی ایکسپریس کو حادثہ، 7 بوگیاں الٹ گئیں، خاتون جاں بحق، 40 مسافر زخمی

Image
 روہڑی (ڈیلی پاکستان آن لائن) روہڑی میں سانگی ریلوے سٹیشن کے قریب کراچی ایکسپریس پٹڑی سے اتر گئی جس کے نتیجے میں 7 بوگیاں الٹ گئیں، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ 40 مسافر زخمی ہو گئے۔

سپریم کورٹ میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کی سماعت کے دورا ن جذباتی ہو گئے، کیا کہا ؟ جانئے

Image
  اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپریم کورٹ میں جسٹس فائز عیسیٰ نظر ثانی کیس کی سماعت جاری ہے جس دوران جسٹس فائز عیسیٰ دلائل دیتے ہوئے جذباتی ہو گئے اور کہا کہ مسئلہ 10 لاکھ تنخواہ کا نہیں، ملک کے مستقبل کا ہے،میں یہ جنگ اپنے ادارے کے لیے لڑ رہا ہوں، اگر میری جگہ آپ کی اہلیہ اور بچے ہوتے تو آپ لوگ کیا کرتے؟ کل کو کسی بھی جج کو پروپیگنڈے میں گھسیٹا جاسکتا ہے، اگر فاضل ججز کو کوئی بات گراں گزری ہوتو معذرت چاہتا ہوں۔ جسٹس منظور احمد ملک نے کہا کہ ہم آپ کو سننے بیٹھے ہیں، آپ دلائل جاری رکھیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے ایم کیو ایم کو بھی سلیکٹڈ قرار دے دیا

Image
 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیو ایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بات میری سمجھ سے بالاتر ہے کہ وہ کیوں وفاق کیساتھ کھڑی ہے؟ وہ اپنی مجبوریوں کے بجائے عوام کا سوچیں۔ متحدہ خود بھی کراچی سے منتخب نہیں بلکہ ‘’سلیکٹ’’ ہوتی رہی۔ ہم پر تنقید کرنے والے بتائیں کہ انہوں نے شہر قائد کے لیے کیا کیا؟ بلاول بھٹو نے  ابراہیم حیدری روڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت ایم کیو ایم کے ووٹوں کی وجہ سے قائم ہے۔ مردم شماری پر پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے اعتراض کیا۔ مردم شماری میں عوام کی نمائندگی صیح نہیں کی گئی تو مزید کم شیئر ملے گا۔